وزیر توانائی سندھ کی زیرصدارت گرین ہاٸیڈروجن منصوبے پر اجلاس

Green Hydrogen Project, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز: وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ  گرین ہائیڈروجن منصوبے پر 25ملین ڈالر لاگت آۓ گی،منصوبے کے قیام سے 6 ہزار افراد بلاواسطہ جبکہ 2 ہزار افراد کو بلواسطہ روزگار مہیا ہوں گے،منصوبے کے قیام کیلئے سندھ حکومت نے لیٹر آف انٹینٹ جاری کردیا ہے ۔ 

 وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ  کی زیرصدارت گرین ہائیڈروجن منصوبے پر اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں وزیر توانائی سندھ  کو  بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ  گرین ہائیڈروجن منصوبہ چائنا اسٹیٹ گرڈ اور اوریکل انرجی کے اشتراک سے قائم کیا جارہا ہے ،منصوبہ پورے پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد منصوبہ ہے،منصوبے سے 400 میگاواٹ  گرین ہائیڈروجن کی پیداوار ہوگی،یہ منصوبہ ونڈ اور سولر انرجی سے آپریٹ کیا جاۓ گا۔

 اس موقع پر امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ منصوبے کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ گھارو کے مقام پر 7 ہزار ایکڑ زمین مختص کردی گئی ہے ،سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور روزگار کی فراہمی کیلئے اپنے ویژن کے مطابق کام کررہی ہے ،متبادل توانائی کے حصول کیلئے متعدد منصوبوں کا قیام صوبائی حکومت کی کاوشوں کو ظاہر کرتا ہے ۔