موت سے قبل سدھو موسےوالا کے ساتھ سیلفی لینے والے شخص کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

موت سے قبل سدھو موسےوالا کے ساتھ سیلفی لینے والے شخص کو کیوں گرفتار کیا گیا؟
کیپشن: Sidhu Moose Wala
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی پنجاب میں پولیس نے گلوکار، ریپر، گیت نگار اور پنجابی فلموں سے وابستہ اداکار سدھو موسے والا کے قتل کے حوالے سے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے، گرفتار افراد میں سدھو کے قتل سے چند منٹ قبل ان کے ساتھ سیلفی لینے والا بھی شامل ہے۔ 

سندیپ سنگھ عرف کیکڑا کو پولیس نے منگل کو حراست میں لیا۔رپورٹ کے مطابق  سندیپ سنگھ نے خود کو سدھو کا پرستار ظاہر کیا اور پھر ان کے بارے میں اہم معلومات قاتلوں تک شیئر کیں۔ ایس آئی ٹی نے سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے چار شوٹرز کی شناخت بھی کرلی ہے۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، سدھو کے ساتھ ان کے پڑوسی گرویندر سنگھ اور کزن گرپیت سنگھ بھی مارے گئے تھے۔پنجاب پولیس نے اب تک کم از کم 8 افراد کو سہولت کاری، شوٹرز کو پناہ دینے اور معلومات پہنچانے کے الزام میں حراست لیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر