ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلون مسک کی ٹوئٹر خریداری کی ڈیل واپس لینے کی دھمکی

ایلون مسک کی ٹوئٹر خریداری کی ڈیل واپس لینے کی دھمکی
کیپشن: Elon musk
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر خریداری کی ڈیل واپس لینے کی دھمکی دے دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے یہ دھمکی جعلی اکاؤنٹس کا مطلوبہ ڈیٹا نہ ملنے پر دی ہے۔ ایلون مسک نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنی جعلی اکاؤنٹس پر مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرنے سے انکار کر رہی ہے۔ ایلون مسک کی جانب سے سیکیورٹیز ریگولیٹرز کو درخواست بھی دائر کردی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ٹوئٹر نے معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی۔ ایلون مسک لین دین مکمل نہ کرنے اور انضمام کے معاہدے کو ختم کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی تیرہ تاریخ کو ایلون مسک نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو ’ہولڈ‘ کرنے کی ٹوئٹ کرکے ٹیکنالوجی اورکاروباری حلقوں میں ہلچل پیدا کردی تھی۔