قذافی بٹ :گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ، پاکستان کے سب سے بڑے نیوز روم کو دیکھ کر گورنر پنجاب تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے .
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے سٹی نیوز نیٹ ورک کے مختلف شعبوں ،نیوز رومز اور سٹوڈیو کا دورہ بھی کیا۔ چودھری محمد سرور نے سٹی نیوز نیٹ ورک کے پروفیشنلزم کی تعریف بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ سٹی نیوز نیٹ ورک نے بہت تھوڑے عرصے میں بروقت رپورٹنگ اور حقائق پر مبنی خبروں سے عوامی مقبولیت حاصل کی ۔ اُن کاکہنا تھا کہ میڈیا کسی بھی ریاست کےآنکھ کان اور زبان کا کردادر ادا کرتا ہےاوروہ خود میڈیا کی آزادی کے سب سے بڑے سفیر ہیں اور ہمیشہ آزادی اظہار کے لیےآواز بلند کرتے رہے ہیں
کیپشن: Governor Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App