ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحانات سے متعلق طلباء کیلئے اہم خبر

Class room
کیپشن: Class room
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض)پرائمری اور مڈل سکولوں میں زیرتعلیم 81 لاکھ طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،سکول سربراہان نے پیک کے سوالیہ پرچے استعمال کرنے سے انکارکردیا۔

 تفصیلات کے مطابق  طلباء نے سلیبس پڑھا نہیں لیکن امتحان مکمل نصاب سے لیا جائے گا،پرائمری اور مڈل سکولوں میں زیرتعلیم 81 لاکھ طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،پیک نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک سوالیہ پیپرز مکمل سلیبس میں سے تیار کرلیے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز مکمل سلیبس میں سے تیار کرلیے ہیں، سکول سربراہان نے پیک کے سوالیہ پرچہ استعمال کرنے سے انکار کردیا۔اب سکولوں نے اپنے طور پر سوالیہ پرچے تیار کرنا شروع کردیئے ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ بچوں نے مکمل سلیبس پڑھا نہیں تو مکمل سلیبس کا امتحان کیسے دیں گے۔سکولوں میں پیک کے فراہم کردہ سوالیہ پیپرز میں سے بچوں کا امتحان لینا مشکل ہے کیونکہ طلباوطالبات کو سکولوں میں پورا سال چھٹیاں تھی۔بچوں نے چھٹیوں کے دوران آدھا سلیبس بھی نہیں پڑھا۔ دوسری جانب پیک حکام کا کہنا ہے کہ سوالیہ پیپرز تیار ہیں، جب سکول ایجوکیشن ہدایت کرے گا تو سوالیہ پیپرز سکولوں کو فراہم کردیئے جائیں گے۔