میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں تقرروتبادلے

میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (راؤ دلشاد) میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں تقرر و تبادلے، ایم او انفراسٹرکچر ون گلبرگ و سمن آباد زون ندیم عباس باجوہ کو ایگزیکٹو انجینئر تعینات کر دیا گیا، عرفان قریشی اور عامر بٹ کو اضافی چارج دے دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ کیڈر گریڈ 18  کے ندیم عباس باجوہ کو ایم او انفراسٹرکچر ٹوگلبرگ و سمن آباد زون کے عہدے سے تبدیل کر کے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں ایگزیکٹو انجینئر تعینات کیا گیا ہے، گریڈ18 کے ایکسین  لوکل گورنمنٹ میاں مدثر جناح کو پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گریڈ 17 کے آفیسر عرفان قریشی کو ایم او انفراسٹرکچر ون سمن آباد زون کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا، گریڈ 18 کے ایم او انفراسٹرکچر ہیڈ کوارٹر عامر بٹ کو ایم او انفراسٹرکچر ون گلبرگ زون کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ و چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی ایل کی ہدایت پر تقرر و تبادلے کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں میٹروپولیٹن کارپوریشن نے سات صوبائی حلقوں کی 20 کروڑ کی لاگت کی ستر سے زائد ترقیاتی سکیموں کیلئے ٹینڈرز جاری کر دیئے، رہنما پاکستان تحریک انصاف اعجاز چودھری کی خواہش پر این اے 133 کی اٹھارہ سکیموں کے تین کروڑ اسی لاکھ روپے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو منتقل کردیئے گئے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ انفراسٹرکچر کی دستاویزات کے مطابق سات قومی و صوبائی حلقوں کی بیس کروڑ سے زائد مالیت کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز جاری کردیئے گئے، 8 مئی کو اوپن بڈنگ کے بعد ورک آرڈرز کا اجرا ہوسکے گا۔

 دوسری جانب رواں مالی سال میں میٹروپولیٹن کارپوریشن آمدن کے چھبیس ذرائع میں سے ایک بھی ریونیو ٹارگٹ پورا نہ کرسکا، میٹروپولیٹن کارپوریشن کو مالی سال 2020-21 کے سالانہ بجٹ کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن آئندہ مالی سال کیلئے 2 ارب روپے آمدن میں کمی وجہ سے خسارے سے دو چار ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer