سٹی 42 : مسلم ٹاؤن میں فٹ بال کھیلنے پر جھگڑا،19سالہ نوجوان قتل ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق مقتول ریان یعقوب دوستوں کے ساتھ فٹ بال کھیل رہا تھا،فٹ بال کھیلنےکےدوران معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا،5نامزد ملزمان فیضان احمد اور فاروق نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقتول ریان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیامگرجانبر نہ ہو سکا۔
پولیس نے والد محمد یعقوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔