سٹی 42: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے.
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان سعودی عرب نے آئندہ ماہ سے ایشیائی خریداروں کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو آئندہ ماہ ایشیا کے لیے اپنے عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 11 ڈالر فی بیرل تک کمی کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد سعودی تیل علاقائی معیار سے بھی ڈیڑھ ڈالر فی بیرل رعایت پر دستیاب ہوگا.
واضح رہے کہ یہ کمی بلومبرگ کے سروے میں متوقع 8 ڈالر فی بیرل کمی سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے۔