ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس پی اقبال ٹاؤن کی زیرِ نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار

ایس پی اقبال ٹاؤن کی زیرِ نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران شیراکوٹ اور مسلم ٹاؤن پولیس نے مشترکہ کارروائیوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے طلحہ، امیر حمزہ اور غلام حیدر کو گرفتار کیا، جبکہ مسلم ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش سبحان اور عبدالرحمن کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 7 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے کامیاب کارروائی پر شیراکوٹ اور مسلم ٹاؤن پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔