ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کا داخلہ بند، ٹریفک فلو میں واضح بہتری

کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کا داخلہ بند، ٹریفک فلو میں واضح بہتری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کے داخلے پر پابندی کے بعد ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ شہریوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران 5 ہزار 970 چنگ چی رکشوں اور 13 ہزار 888 لوڈر رکشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور حادثات کی روک تھام ہے۔

سی ٹی او لاہورکا کہنا تھا کہ لوڈر رکشوں پر سریا، لوہے کے پائپ اور دیگر بھاری سامان کی نقل و حمل دیگر گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہے۔

 ان کامزید کہنا تھا کہ حادثے کی صورت میں یہ لوڈر رکشے جان لیوا نتائج کا سبب بن سکتے ہیں، اسی لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔