ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ عمران نذیر کا وطن واپسی پر ہنگامی اجلاس طلب;ویجی لینس کمیٹیاں تشکیل دے دیں

خواجہ عمران نذیر کا وطن واپسی پر ہنگامی اجلاس طلب;ویجی لینس کمیٹیاں تشکیل دے دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر  نے  وطن واپسی پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

سیکرٹری صحت و آبادی، ڈی جی ہیلتھ و دیگر افسران بھی موجودتھے،ہسپتالوں میں چیک اینڈبیلنس کےمؤثرنظام کیلئےویجی لینس کمیٹیاں تشکیل دینےکی ہدایت کی ہے،،وزیرصحت نے کہا کمیٹیوں میں فارمسسٹ،فنانشل ایکسپرٹسکلینیکل ایکسپرٹس شامل کئےجائیں ،ویجی لینس کمیٹیاں ہسپتالوں کےدورےکرکےخامیوں کی نشاندہی کرینگی،کمیٹیاں خامیوں کی رپورٹ محکمہ کوارسال اورآرڈرزپرعملدرآمدیقینی بنائیں گی،عام مریض کی فلاح اور حقوق کا تخفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، بلا معاوضہ ادویات کی فراہمی میں تعطل برداشت نہیں کیا جائیگا، علاج معالجےکی سہولیات میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،صوبائی وزیرصحت کااجلاس میں محکمہ میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ،صحت کی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برتنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔
 خواجہ عمران نذیر نے کہا غفلت کام چوری اور کرپشن میں ملوث افسر و اہلکارقرار واقعی سزا کے لئے تیار رہیں،جب سی ایم نے صحت کے شعبے میں وسائل کی کمی نہیں آنے دی تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں،