سٹی42: پولیس نے شہر کے داخلی راستے ٹھوکر نیاز بیگ پر کارروائی کرتے ہوئے مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کی ویگو ڈالہ گاڑی سے سیاہ شیشوں کے پیپر ہٹا دیے۔
ڈولفن پولیس کے مطابق ڈی ایس پی نے خود کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے کالے پیپر اتارے اور تنبیہ بھی کی۔اُن کا کہنا ہے کہ رجب بٹ اپنی ویگو ڈالہ میں ٹھوکر نیاز بیگ کی طرف آ رہا تھا جب پولیس ناکے پر گاڑی کو روکا گیا۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر درجنوں گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی چاہے وہ مشہور سوشل میڈیا شخصیت ہی کیوں نہ ہو۔