سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات  مجروح ہوئے: محسن نقوی  

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات  مجروح ہوئے: محسن نقوی  
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات  مجروح ہوئے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ معاشرے میں اسلامو فوبیا کی کوئی جگہ ہے نہ ہی نفرت کے پیروکار افراد کی،  سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات  مجروح ہوئے، ایسے قابل مذمت واقعات سے مذہبی رواداری اور پر امن بقائے باہمی کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

 محسن نقوی کا مزید کہنا ہے کہ آزادی اظہار کی آڑ میں اشتعال انگیز فعل کی اجازت نہیں دی جاسکتی، گستاخانہ واقعات ناقابل برداشت ہیں،  اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔