ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

 عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو آج حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے سلسلے میں عمران خان کے وکیل گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان کے چار وکلا ہیں، وقت ضائع کیا جارہا ہے۔

اس پر گوہر علی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل صرف پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں،  چیئرمین پی ٹی آئی کے سینئر  وکیل خواجہ حارث ہیں۔

عمران خان کے وکیل نے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں،  ان کے وکلا کی نیت ہی دلائل دینے کی نہیں، خواجہ حارث کی کوئی عدالتی مصروفیات نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی اور خواجہ حارث کو کل عدالت پیش میں ہونےکی ہدایات کی ہے۔