کورونا کی شدت میں بتدریج کمی،لاہور میں 334 نئے کیس رپورٹ

کورونا کی شدت میں بتدریج کمی،لاہور میں 334 نئے کیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) کورونا وائرس  کے لاہور شہر میں 334 نئے کیسز  جبکہ 5 اموات کی تصدیق ہوئی ۔ پنجاب بھر میں بھی کیسز میں کمی، 646نئے مریض سامنے آئے۔
شہر میں کورونا کے مریض بتدریج کم ہورہے ہیں ۔334نئےمریض اور 5اموات کی تصدیق کی گئی ہے لاہور میں کورونا سے مجموعی طور پر 725 اموات ہوچکی ہیں اور کیسز کی تعداد 42998 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے646نئے کیس اور 13 اموات ہوئی ہیں۔ صوبے میں کورونا سے مجموعی طور پر 1884 اموات ہوچکی ہیں اور کیسز کی تعداد82,669 ہو گئی ہے۔

دیگر شہروں میں ننکانہ 3، قصور   8، شیخوپورہ 4،راولپنڈی 40،جہلم 4، اٹک 7، چکوال3، گوجرانوالہ میں 19 سیالکوٹ 17،گجرات13، حافظ آباد  1،منڈی بہاؤالدین 1،ملتان 32،وہاڑی 2، فیصل آباد 37، چنیوٹ 1،ٹوبہ ٹیک سنگھ 9،جھنگ 3اور رحیم یار خان میں 34، خوشاب4، میانوالی 2،بہاولنگر 25، بہاولپور 8، ڈی جی خان 16، اوکاڑہ 9،بھکر 2، لودھراں  2 اور ساہیوال میں6 کیسز سامنے آئے ہیں ۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق اب تک 540,365ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 45,122 ہو چکی ہے۔

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4839 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 234509 تک پہنچ گئی۔ اب تک پنجاب میں 1899 ، سندھ میں 1572 اور خیبر پختونخوا میں 1038 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 140 ، بلوچستان میں 124 ، آزاد کشمیر میں 36 اور گلگت بلتستان میں 30 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer