ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 اور ایم 5 بند

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 اور ایم 5 بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 اور ایم 5 بند کردی گئی ہے۔ 

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 خانیوال سے ملتان،  موٹر وے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر  کو دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے،دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔