ابراہیم قریشی:پنجاب فوڈاتھارٹی نےجاری کردہ ایس اوپیز پر ٹولنٹن مارکیٹ میں مکمل عملی نفاذ کے لئے اہم فیصلہ کر لیا۔10جنوری تک ایس پی اوپیزپرعملدرآمدنہ کرنےپرکاروباربندہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈاتھارٹی نےمارکیٹ کی ہرمیٹ شاپ پرخودجاکرہدایات دیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاویدنے ہدایت نامہ آویزاں کرنےکی سخت ہدایت بھی کی۔
300میٹ ہینڈلرزکوفوڈسیفٹی ٹریننگ اورمیڈیکل سکریننگ کی گئی،علی الصبح2ٹیمیں،دوپہر اوررات1،1میٹ سیفٹی ٹاسک فورس چیکنگ کویقینی بنائیں گی۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی نے میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کےہمراہ چکن بردارگاڑیوں پر لائی جانےوالی 80ہزارکلومرغیوں کی چیکنگ کی۔ اس موقع پر 5500کلومردہ لاغرمرغیاں تلف کردی گئیں۔
،ڈی جی نےعالمی اصولوں کیمطابق تیارایس اوپیزٹولنٹن مارکیٹ کےگودام،شاپس پرچسپاں کرنے اور مرغی ذبح کرنےکیلئےکون سسٹم،حشرات کی روک تھام کیلئےانتظامات لازمی قرار دیا۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی،عاصم جاوید نے ہدایت کی کہ مارکیٹ کےتمام ملازمین کےمیڈیکل،لیب ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ہمہ وقت موجودہوں،ملازمین کام کےدوران ایپرن،ہیڈ کور،ماسک اوردستانےلازمی استعمال کریں۔انہوں نے چکن فروش کاسال میں ایک دفعہ پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین کیمطابق طبی معائنہ کروانالازم قراردیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ گزشتہ سال99ہزار480میٹ شاپس،گودام اورسپلائرزکی چیکنگ کی گئی،532مقدمات درج، 325 یونٹس بند، 10ہزار 675 کو 100ملین سے زائد کےجرمانےعائد کیے گئے جبکہ 24.7ملین کلو سے زائد گوشت کی چیکنگ، 1.1ملین کلو سے زائد ناقص گوشت تلف کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں 3 شفٹوں میں ٹولنٹن مارکیٹ کی چیکنگ کرتی ہیں۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App