ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں مبارک ویک اینڈ، سڑکوں پر حادثات میں کمی

Lahore road accidents round-up, City42, Rescue1122, Lahore traffic, road safety
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے تاہم جمعہ اور ہفتہ کے روز سڑکوں پر حادثات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 183 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ ریسکیو 1122 کےحکام نے بتایا کہ سڑکوں پر حادثات  میں مجموعی طور پر 168 افراد زخمی ہوئے۔ 

1122 کے اہلکاروں نے 65 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا  جبکہ 103 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔