رواں سال شاہ رخ اورسلمان خان کی کوئی فلم ریلیزنہیں ہوگی

 رواں سال شاہ رخ اورسلمان خان کی کوئی فلم ریلیزنہیں ہوگی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان اوردبنگ اداکارسلمان خان کےمداحوں کیلئےمایوس کن خبرسامنےآگئی۔رواں برس دونوں خانزکی کوئی فلم ریلیزنہیں ہوگی۔
گزشتہ سال 2023 میں سلمان خان نے عید پر فلم ”کسی کا بھائی کسی کی جان“ جبکہ دیوالی پر فلم”ٹائیگر 3′ “ریلیز کی تھی جبکہ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو یوم جمہوریہ بھارت کے دن فلم”پٹھان“ جبکہ کرسمس پر فلم”ڈنکی“ کا تحفہ دیا تھا اور اُن کی فلم ”جوان“ ستمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔
واضح رہےکہ شاہ رخ خان اور سلمان خان بالی ووڈ کے وہ اسٹارز ہیں جو ہر سال اپنے مداحوں کو عید اور دیوالی کا تحفہ دینے کے لیے ان تہواروں پر اپنی فلمیں ریلیز کرتے ہیں۔
سلمان خان اور شاہ رخ خان کے دُنیا بھر میں موجود مداح بےصبری سے ان تہواروں کا انتظار کرتے ہیں لیکن سال2024 دونوں اسٹارز کے مداحوں کے لیے بُری خبر لیکر آیا ہے کیونکہ رواں سال ان دونوں خانز کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں خانز نے ابھی تک اپنی نئی فلموں کی شوٹنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، سلمان خان جلد ہی وشنو وردھن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم”دی بُل“ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے جبکہ شاہ رخ خان کے مطابق رواں سال مارچ یا اپریل میں اُن کی نئی فلم کی شوٹنگ شروع ہوگی ۔