وزیراعظم کے صاحبزداے سلمان شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا

Salman Shahbaz
کیپشن: Salman Shahbaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) لاہور کی دو مختلف عدالتوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی منی لانڈرنگ کے الزام میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے, عدالتوں نے نیب اور ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کیلئے آخری موقع دے دیا۔

سلمان شہبازعبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر پہلے سپیشل کورٹ سینٹرل اور پھر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ سپیشل کورٹ سینٹرل میں پراسیکیوٹرنے تفتیش مکمل کرنے کیلئے مہلت مانگی۔ عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ ہر صورت میں تفتیش مکمل کرکے چالان پیش کیا جائے۔ عدالت نے اسی مقدمے کے شریک ملزم طاہرنقوی کے مفرور ہونے پران کا ٹرائل الگ کردیا۔ عدالت نے دیگر تمام شریک ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر دیئے۔

سلمان شہباز عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پراحتساب عدالت میں بھی پیش ہوئے اورعدالت نے نیب کو تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیش کہاں تک پہنچی ہے؟ نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی سلمان شہباز نے سوالات کا جواب داخل کرانا ہے، جس پرسلمان شہباز کے وکیل نے کہا نیب کو سوالنامے کا جواب جلد دینگے۔

سپیشل کورٹ سینٹرل نے سلمان شہباز کی عبوری ضمانت میں 21 اور احتساب عدالت نے 23 جنوری تک توسیع کر دی۔