سٹی 42: حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی نئی ٹیم حیدرآباد کے مکمل نام اور لوگو کی تقریب رونمائی ہوئی ۔
اسلام آباد سانحہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ گراؤنڈ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ ٹیم مینجمنٹ نے کہا ہم شہدائے اسلام آباد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،۔
حیدرآباد ٹیم کے مالک فواد سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں آپ لوگوں میں سے ہی ہوں ، والدین نے ہمیشہ ایک ہی بات بولی تھی کہ محنت کرتے رہنا ہے ، آپ سب کیلیے یہ قدم اٹھایا ہے اور آپ کا سر فخر سے بلند کریں گے ۔ ہم نے سوچا نہیں تھا کہ اتنا زیادہ پیار ملے گا ، حیدرآباد والوں کو بہت شکریہ ، میرا وعدہ ہے کہ آپ لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے ۔
پی ایس ایل ٹیم کے مکمل نام کا اعلان کردیا گیا ۔ٹیم کے مکمل نام کا اعلان مالک فواد سرور نے کیا۔

حیدرآباد پی ایس ایل ٹیم کا نام ہے حیدرآباد کنگزمین ۔ٹیم کے مکمل نام کا اعلان حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔