ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار 

گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پولیس نے گھر میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی  کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیر ودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ زیادتی کے مرتکب شخص کو گرفتار کیا۔ مدعیہ  مقدمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ زیر حراست شخص کے گھر کام کاج کرتی تھی جس نے میرے ساتھ   زیادتی کی۔

 واضح رہے کہ واقعے کا مقدمہ 4 روز قبل درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ملزم کو پیرودھائی پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا جب کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس بھی کروایا گیا ہے۔

ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔