ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان میں خسرہ سے 2 بچے جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں خسرہ سے 2 بچے جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وادیٔ شکئی اور سانگہ میں خسرہ سے ایک بچہ اور ایک بچی جاں بحق ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق جاں بحق بچی کے والدین ایم آر ایم ویکسینیشن مہم سے انکاری تھے۔

محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل کرانے کی ہدایت کی تھی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے یہ بھی بتایا ہے کہ تحصیل شکئی میں خسرہ کی صورتِ حال کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ ہے۔