ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرائی سیریز ، ٹریفک پولیس کے انتظامات مکمل ،پارکنگ سپیس متعین

 ٹرائی سیریز ، ٹریفک پولیس کے انتظامات مکمل ،پارکنگ سپیس متعین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : ٹرائی سیریز کے حوالے سے لاہور ٹریفک پولیس  نے  انتظامات مکمل کرلیے 
سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحیدکا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 1 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز،4 بریک ڈاؤنز بھی فیلڈ میں موجود ہونگی،شائقین کرکٹ گورنمنٹ کالج گلبرگ، لبرٹی میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے،سی بی ڈی نزد سنٹر پوائنٹ اور ایل ڈی اے پلازہ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے،کسی بھی سڑک کو بند نہیں کیا جائے گا، ٹیموں کی روانگی کے دوران کچھ دیر کیلئےٹریفک کو روکا جائے گا، ٹیموں کے گزرتے ہی تمام ڈائیورشنز کو ٹریفک کیلئےکھول دیا جائےگا،کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا، مال روڈ جیل روڈ کینال روڈ سمیت تمام سڑکیں ٹریفک کیلئےکھلی ہیں، فیروز پور روڈ اور مین بلیووارڈ گلبرگ پر بھی ٹریفک معمول کیمطابق چلتی رہے گی۔