عاطف ڈوگر : پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 145 سے آزاد امیدوار عابد خان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حلقہ پی پی 145 کے آزاد امیدوار عابد خان تھانہ شاہدرہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ پی پی 145 میں آزاد امیدوار عابد خان ، مسلم لیگ ن کے امیدوار سمیع اللہ خان اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسر گیلانی کے مدمقابل تھے۔
خیال رہے کہ الیکشن سے چند گھنٹے قبل آزاد امیدوار عابد خان کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا، اس بارے میں ابھی تک کچھ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔