علی ساحی : قید بامشقت کے قیدی بانی پی ٹی آئی کو بھی وہی سزا مل گئی جو میاں نواز شریف کو ملی تھی۔
بانی پی ٹی آئی اپنے کمرے کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کا خیال رکھیں گے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ نے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔
آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرکمرے کی تزئین وآرائش وصفائی ستھرائی کی سزا دی گئی ، کوئی دوسری سزا دینے سے سیکیورٹی ایشوز بن سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ میاں نواز شریف کو بھی کوٹ لکھپت جیل میں اپنی ہی بیرک کی صفائی کا کام دیا گیا تھا۔