سلمان اکرم راجہ کی فارم 33 پر پارٹی ظاہر کرنے کی درخواست مسترد

 سلمان اکرم راجہ کی فارم 33 پر پارٹی ظاہر کرنے کی درخواست مسترد
کیپشن: Salman Akram Raja, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی امیدوار سلمان اکرم راجہ کی فارم 33 پر پارٹی ظاہر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر لاء صائمہ جنجوعہ نے فارم 33 پر سلمان اکرم راجہ کی پارٹی ظاہر کرنے کی درخواست پر  محفوظ فیصلہ سنا دیا۔  الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ سلمان اکرم راجہ کو آزاد امیدوار کا نشان دیا گیا ہے وہ جس پارٹی سے ہیں انہیں اس کا نشان نہیں دیا جاسکتا۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری  فیصلہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعت ہے، پی ٹی آئی مقررہ وقت میں الیکشن کرانے میں ناکام رہی، جس کے باعث ان کا انتخابی نشان روک لیا گیا۔ پی ٹی آئی الیکشن ایکٹ کی سیکشن 209 پر عمل نہ کر سکی اور انتخابی نشان کے لئے نااہل ہوگی۔ 

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا۔  سلمان اکرم راجہ کی جانب سے کہاگیا تھا  کہ فارم 33 کے کالم 5 میں ان کی سیاسی جماعت کا نام لکھا جائے۔  سلمان اکرم راجہ کو  پی ٹی آئی کے نامزد کردہ کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔ انتخابی نشان کی غیر موجودگی میں سلمان اکرم راجہ کی پارٹی کا نام  فارم 33 پر نہیں لکھا جا سکتا، الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین کے الیکشن کو قبول نہیں کیا اور سرٹیفیکٹ کو الیکشن کمیشن نے نوٹی فائی نہیں کیا۔ 

فیصلے میں کہا گیا کہ گوہر علی خان پی ٹی آئی کی پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کر سکتے،  سلمان اکرم راجہ کو  آزاد انتخابی نشان دیا گیا لہذا ان کے نام کے سامنے کالم میں پی ٹی آئی نہیں لکھا جا سکتا۔  الیکشن رولز کے مطابق سیاسی جماعت وہ ہے جسے الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان دیا ہے، سلمان اکرم راجہ جس جماعت سے وابسطگی ظاہر کر رہے ہیں اس کو الیکشن کمیشن نے پارٹی نشان نہیں دیا۔ سلمان اکرم راجہ کی جانب سے پارٹی نام لکھنا کا مطالبہ غلط فہمی پر مبنی ہے۔ سلمان اکرم راجہ کی درخواست مسترد کرتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ 2 فروری کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔