الیکشن 2024:سی سی پی او بلا ل صدیق کمیانہ کی زیرصدارت اجلاس میں سکیورٹی انتظامات کاجائزہ 

الیکشن 2024:سی سی پی او بلا ل صدیق کمیانہ کی زیرصدارت اجلاس میں سکیورٹی انتظامات کاجائزہ 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)سی سی پی او بلا ل صدیق کمیانہ کی زیرصدارت سینئر پو لیس افسران کااجلاس،اجلاس میں عام انتخابات کے پرامن انعقاد پرسکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔
 سی سی پی او نے  کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،اسلحہ کی نمائش ،فائرنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،فورس کی ڈیوٹی سے متعلق غفلت ہر گزبرداشت نہیں کی جائیگی جبکہ کنٹرول رومز کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔
 اجلاس کے دوران سی سی  سی پی او نےافسران کوالیکشن کمیشن،ضلعی انتظامیہ،سکیورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی،ڈولفن فورس،سپیشل پروٹیکشن یونٹ اورایلیٹ فورس کی ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی۔پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی کیلئے خصوصی ناکے بھی قائم کئے جائیں گے۔

 اجلاس میں الیکشن ڈے پر پولیس ملازمین کے کھانے کاخاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں ڈی آئی جی کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک،ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر، ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن،سی ٹی او عمارہ اطہر،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر ودیگر نے شرکت کی۔