مدرسہ کے کمسن طالبعلم کی لاش مسجد کے واش روم سے برآمد

Islamabad minor murdered in mosque, Islamic seminary student murdered, child abuse, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  دینی مدرسہ کے دس سالہ طالبعلم کی گلا کٹی ہوئی لاش مسجد کے واش روم سے برآمد ہونے پر شہر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  سیکٹر جی سکس کی مسجد بلال کے واش روم سے 10 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ دس سالہ عبداللہ مسجد بلال سے ملحق مدرسہ مین طالب علم تھا۔ عبداللہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔  بچے کی لاش پولی کلینک میں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کو واپس دے دی گئی۔ جامع مسجد بلال سے ملحق مدرسہ کے طلبہ اور پوری آبادی مین اس واقعہ سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

تھانہ آبپارہ کی پولیس نے دس سالہ عبدالہ کے قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔پولی کلینک اسپتال میں کمسن عبداللہ کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نےبتایا کہ بچے کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ۔ مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آسکیں گی۔