ویب ڈیسک: پی ایس ایل 7 ایڈیشن کے پہلے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ لاہور نے مقررہ اوورز میں 205 رنز کا ہدف دیا تھا جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئےمیچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی تھی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز پہلے اور اسلام آبادیونائیٹڈ 5 میں سے 4 میچز جیت کر8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ لاہور قلندرز تیسرے نمبرپر موجود ہے۔