لاہور ہائیکورٹ کا میڈیکل داخلوں سے محروم طلباء کیلئے بڑا فیصلہ

Medical Colleges admission
کیپشن: LHC
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل داخلوں سے محروم طلباء کا میرٹ دوبارہ مرتب کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے یو ایچ ایس کو نمبر بہتر بنانیوالے طلباء کو میرٹ لسٹ میں دوبارہ شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد جمیل خان نے فاطمہ ندیم کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، درخواستگزاروں کی جانب سے بیرسٹر ہارون دوگل سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے جج کی ذمہ داری ہے، وہ ہر اس شہری کے بنیادی حقوق کا بھی تحفظ کرے۔ جس نے عدالت سے رجوع بھی نہ کیا ہو۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز تکنیکی بنیادوں پر درخواستگزار سمیت 27 طلباء کو داخلوں سے محروم کررہی ہے، میڈیکل داخلہ پالیسی میں شامل نکات آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔

فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 27 طلباء کی امپرووڈ نمبروں کیساتھ میرٹ لسٹ میں شامل کرنے درخواستیں بلاجواز خارج کی گئیں، انٹرمیڈیٹ اور اے لیول کے حتمی نتائج آنے کے بعد اس رزلٹ کو مزید بہتر بنانا ہر طالبعلم کا حق ہے۔