(عابد چوہدری)موٹروے پولیس نے راوی ٹول پلازہ کے قریب مشکوک کار سے لاکھوں مالیت کی باون کلو منشیات برآمد کر لی، کار سوار چار ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
موٹروے حکام کے مطابق موٹروے پولیس نے راوی ٹول پلازہ کے قریب مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا جبکہ کارسواروں نے رکنے کی بجائے کار بھگا دی ۔ موٹروے پولیس نے کار سواروں کا پیچھا کیا تو چار ملزمان کار موٹروے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ موٹروے پولیس نے گاڑی کی چیکنگ کی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے چرس کے 52 پیکٹس برآمد ہوئے۔ موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان رہائشی علاقے میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے البتہ گاڑی اور منشیات قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔