ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم ٹاؤن چوک فلائی اوور پرخوفناک حادثہ

مسلم ٹاؤن چوک فلائی اوور پرخوفناک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کی وجہ سے آئے روز خوفناک حادثات پیش آرہے ہیں، ان حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، سکیورٹی ادارے اس حوالے سے موثر اقدمات کرہے ہیں،مسلم ٹاؤن  چوک فلائی اوور پر ایسا ہی ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین سے لاپرواہی اور تیز رفتاری موت کا سبب بن رہی ہے، شہر میں افرا تفری پھیلی ہوئی ہے ہر شخص کو جلد کام پر پہنچنا اور غلط اوور ٹیک کرنا مہنگا پڑتا ہے،بعض اوقات ان کی تیز رفتاری کی وجہ سے خوفناک حادثات رونماں ہوتے ہیں، حادثات میں نہ صرف وہ اپنی جان سے ہاتھ دھوتے ہیں بلکہ دوسروں کی زندگی کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔

ٹریفک حادثات کی بات کریں تو یہ روز کا معمول بن چکے ہیں، خواتین، بچے، بوڑھے ان حادثات کا شکار ہورہے ہیں، سکیورٹی ادارے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں مگر گاڑیوں کے شوقین افراد ٹریفک قوانین کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں جس کی وجہ سے ایک عام شہری بھی اس کی تقلید کرتا ہے اورانجام میں قانون کی حراست میں ہوتا ہے،شہر کی مختلف شہروں میں آئے روز خوفناک حادثات کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے،ایک ایسا ہی واقعہ مسلم ٹاؤن  چوک فلائی اوور پر پیش آیا۔

مسلم ٹاؤن چوک فلائی اوور پر تیز فتاری کے باعث3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،ٹریفک حادثہ کی وجہ سے مسلم ٹاؤن کے اطراف ٹریفک جام رہی،ٹریفک حادثے میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیم اور سکیورٹی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، عارضی طور پر سڑک کو بند کیا گیا، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا جبکہ کے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے،سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer