برطانوی شہری کو لاہور میں سرمایہ کاری مہنگی پڑ گئی

برطانوی شہری کو لاہور میں سرمایہ کاری مہنگی پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) پراپرٹی ایجنٹوں کے کمیشن کے تنازع پر برطانوی شہری مسئلہ کے حل کیلئے پولیس سٹیشن پہنچ گیا۔
لندن سے آئے برٹش پاکستانی تاجر بلال شیخ کے مطابق انہوں نے جی بلاک گلبرگ میں پراپرٹی خریدی، پراپرٹی خریداری کیلئے شاہد شاہ اور عاصم محمود نامی پراپرٹی ڈیلرز سے بات چیت ہوئی، جی بلاک میں پراپرٹی کی فائنل ڈیل شاہد شاہ نے کروائی جسکا کمیشن اسکو دے دیا گیا، اس بات پر دوسرے ایجنٹ عاصم محمود نے بھی کمیشن کا مطالبہ کر دیا، بلال شیخ نے الزام لگایا کے پراپرٹی ایجنٹ عاصم محمود اسکے گھر گیا اور سکیورٹی گارڈ کو دھمکیاں دیں جبکہ عاصم محمود کا کہنا ہے کہ وہ بلال سے ملنے اور پیسوں کا مطالبہ کرنے گھر گیا۔دوسری جانب  پولیس نے بلال کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا  ہے کہ قانون کے مطابق معاملے پر کاروائی کی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer