ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیچنگ ہسپتالوں میں کینسر کےعلاج کی سہولتیں ناپید، ڈاکٹروں کی شدید قلت

ٹیچنگ ہسپتالوں میں کینسر کےعلاج کی سہولتیں ناپید، ڈاکٹروں کی شدید قلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: کینسر کے علاج کی ٹیچنگ ہسپتالوں میں سہولتیں ناپید، شہر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کینسر کےشعبےہی موجود نہیں۔ ماہر ڈاکٹرزکی بھی شدید قلت، سنٹرل انڈکشن کےتحت کینسر سپیشلسٹ تیارکرنے کیلئے پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ میں رواں برس کوئی سیٹ مختص ہی نہیں کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے زیر انتظام کینسر کےعلاج کی ٹیچنگ ہسپتالوں میں سہولتیں ناپید ہیں۔ جنرل ہسپتال ، گنگا رام ، سروسز ہسپتال میں آنکالوجی کے شعبے ہی موجود نہیں۔ جناح اور میو ہسپتال میں بھی آنکالوجی کے شعبے تو موجود ہیں لیکن علاج کی سہولتیں ناکافی ہیں۔

کینسر کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز تیار کرنے کیلئے پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ کی ایک بھی سیٹ حالیہ سنٹرل انڈکشن پروگرام میں مختص نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے کینسر کے ماہر ڈاکٹرز تیار کرنے کا عمل بھی عدم توجہی کا شکار ہے ۔ اس صورتحال کی وجہ سے شہر میں سرکاری سطح پر کینسر کے مریضوں کو علاج کی انتہائی ناکافی سہولتوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔