(علی ساہی ) تھانہ مغلپورہ پولیس کا گھر میں گھس کر اہلخانہ پر بہیمانہ تشدد، فائرنگ سے 55 سالہ شخص زخمی ہوگیا، سٹی 42 نے تشدد کی رپورٹ حاصل کرلی، تشدد پر 9 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
زمانہ بدل گیا لیکن لاہورپولیس نے پرانی روش نہ چھوڑی۔ تھانہ مغلپورہ پولیس کے اے ایس آئی سنی نے 9 ساتھیوں کے ہمراہ عباس علی نامی شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا، خواتین سمیت اہلخانہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس کی مبینہ فائرنگ سے امیر حمزہ نامی شخص زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تھانہ مغلپورہ میں عباس علی کی مدعیت میں اے ایس آئی سنی اور 9 دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ مغلپورہ پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارے گی یا پھر متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔