احمد منصور : قلات میں سیکورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 12 خارجی جہنم واصل کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیاگیا، مارے گئے دہشتگرد علاقے میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نےعزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم کیا ہے۔
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں پورے زور سے جاری رہیں گی۔