(ویب ڈیسک)حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
انٹربینک میں ڈالر 39 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 284 روپے سے نیچے آگیا،انٹربینک میں ڈالر 284.14 روپے سے کم ہوکر 283.75 روپے پر آگیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 38 پیسے کی کمی سے 284 روپے کا ہو ا تھا اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کے بعد دیگر کرنسیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے کمی سے 306 روپے،برطانوی پاونڈ 1 روپے کمی سے 359 روپے اور امارتی درہم 20 پیسے کمی سے 77.80 روپے پر آگیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے کم ہوکر 75.80 روپے کا ہوا تھا۔