خاتون 24 کروڑ  کی کمیٹی لے کر فرار

Karachi,24 caror fraud,lady,commity members,City42
کیپشن: Pakistani currency,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) کروڑوں  کی کمیٹی کا فراڈ کرنے کہ بعد خاتون فرار ہوگئی، گھر  چھوڑ دیا اور نمبر بھی بند کردیا۔

 خاتون نے سوشل میڈیا پر پیغام میں رقم کا تقاضا کرنے والوں کو غنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غنڈہ عناصر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، حفاظت کے لیے گھر تبدیل کیا۔بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی جمع کرنے والی خاتون سدرہ حمید نے نجی بینک اکاؤنٹ سے رقم نکال لی گئی ہے، کروڑوں روپے جمع کرنے والی خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 24 ہزار روپے موجود ہیں۔

 سدرہ  کراچی میں مقیم کاروباری خاتون ہیں جو ماہانہ بیلٹ کمیٹی کا نظام چلاتی تھیں ، انہوں نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ ان سےبدانتظامی ہوگئی جس  وجہ سے وہ اپنے کمیٹی ممبران کو 24 کروڑ کی رقم نہیں ادا کر سکتیں مگر کمیٹی جاری رکھیں ۔

 بزنس'کروز' اور 'ڈیلی بائٹس' کی مالک سدرہ حمید نے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ میں دیدہ دلیری سے انکشاف کیاکے انہوں نے اپنے سینکڑوں کمیٹی ممبران کو دھوکہ دیا۔ وہ کہتی ہیں کہ اب ان کے پاس کمیٹی کو ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں،کمیٹی ممبران یہ خبر سن کر حیران و پریشان رہ گئے ہیں۔

 پوسٹ میں خاتون کا کہنا تھا کہ وہ مانتی ہیں ان سے غلطی ہوئی ہے کمیٹی جاری رکھیں ورنہ رقم نہیں لوٹا پاؤں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کہیں بھاگوں گی نہیں ،کوشش کروں گی کہ کچھ سالوں میں رقم ادا کر سکوں مگر اس پوسٹ کے بعدخاتون اپنا گھر چھوڑ گئیں اور فون بھی بند کر دیا۔