سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کیلئے پریشان کن خبر

 Lesco solar system project closed
کیپشن: solar system
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم)لیسکو میں سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کو کنکشن دینے کا عمل روک دیا گیا، بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قلت کی وجہ سے صارفین دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بائی ڈائریکشنل میٹرز نہ ہونے کی وجہ سے سولر سسٹم پر کنکشنز ملنا بند ہو گئے ہیں۔لیسکو میں سینکڑوں صارفین لائسنس ملنے کے باوجود کنکشن لینے میں ناکام رہے ہیں، وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کا منصوبہ شروع کر رکھا ہے ،جس کے تحت سولر پینلز سے صارفین بجلی بناکر لیسکو کو فروخت کر سکتے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق اس حوالے سے لاکھوں روپے کا سولر سسٹم لگانے کے باوجود صارفین میٹرز نہ ہونے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے، اور کنکشن کے حصول کے لئے دربدر ہونے پر مجبور ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer