لٹریچر، کلچر اینڈ گلوبلائزیشن کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس

 لٹریچر، کلچر اینڈ گلوبلائزیشن کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) کینئرڈ کالج میں اریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ کے اشتراک سے لٹریچر، کلچر اینڈ گلوبلائزیشن کے موضوع پر تین روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز، افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کولین کرین ویلج نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کے لیے تعلیمی شعبے میں معاونت بھی ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینئرڈ کالج میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں امریکی قونصلیٹ کے ڈپٹی پبلک آفیئرز الزبتھ لی، پرنسپل کینئرڈ کالج ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ، وائس پرنسپل ڈاکٹر نگہت خان سمیت اریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ سے ڈینز اور پروفیسرز نے بھی شرکت کی۔

 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کولین کرین ویلج نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی کے لیے تعلیمی شعبے میں بھی معاونت کی جارہی ہے، یہ کانفرنس عالمی سطح پر علوم کے تبادلہ خیال کے لیے ضروری ہے۔ اُنھوں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس میں پیش کیے جانے والے ریسرچ پیپرز سے ادب و ثقافت پر نئے خیالات کا تبادلہ ہوگا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کالج ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ نے کہا کہ اریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ کے ساتھ پانچ سال پہلے تعلیمی شعبے میں معاونت کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے تھے اور یہ عالمی کانفرنس بھی اسی حوالے سے منعقد کی جارہی ہے۔

 کانفرنس میں ماہرین تعلیم کی جانب سے 120 تحقیقی مقالہ جات پیش ہوں گے، اس موقع پر کینئرڈ کالج کے سوشل سائنسز کے نئے ریسرچ جرنل کا بھی افتتاح کیا گیا۔