ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری لنکا کا جشنِ آزادی پر پاکستان کو 5 فری آئی کونیز کا تحفہ

سری لنکا کا جشنِ آزادی پر پاکستان کو 5 فری آئی کونیز کا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فریحہ بتول :پاکستان کے جشنِ آزادی کے موقع پر سری لنکا کی جانب سے دوستی اور خیرسگالی کے تحت 5 فری آئی کونیز کا تحفہ دیا گیا، یہ اقدام دونوں ممالک کے مضبوط باہمی تعلقات کا عکاس ہے۔

سری لنکا کی جانب سےپاکستان کوجشنِ آزادی کےموقع پر5فری آئی کونیزکاتحفہ دیا۔

سری لنکا کے قونصل جنرل لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا,تقریب میں آنریری قونصل جنرل یاسین جوئیا نے شرکت کی.

 یاسین جوئیا  کا کہنا تھا کہ 5سالوں میں 2000 آئی کونیز پاکستان بھجوا چکے ہیں، آج بھیجی جانیوالی 5 آئی کونیز مغل آئی ہسپتال میں دی جائیں گی،سری لنکا پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،سری لنکا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہے۔

تقریب میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستی کے جذبات کا اظہار کیا گیا،شرکاکا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔