سٹی 42: ایشین ہا کی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔
پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا ۔بدھ کو پانچویں میچ میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔بھارت کے شہر چنائے میں جاری ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور چائنہ کے مابین میچ کھیلا گیا۔ مزکورہ میچ پاکستان نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے20ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے محمد سفیان خان نے ,39ویں منٹ میں افراز نے فیلڈ گول سکور کیا۔جبکہ چائنہ کی جانب سے 33ویں منٹ میں جسہینگ نے گول سکور کیا۔ پلیئر آف دے میچ پاکستان کے عبدالحنان شاہد قرار پائے ۔پاکستان اپنا پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔