ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویزالہٰی سے ملاقات کیلئے اہلیہ کی جانب سے درخواست دائر

 پرویزالہٰی سے ملاقات کیلئے اہلیہ کی جانب سے درخواست دائر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پرویزالہٰی سے جیل میں ملاقات کیلئے اہلیہ کی جانب سے درخواست دائر کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا ۔
 جسٹس راحیل کامران شیخ نے قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ارشد جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ پیش ہوئے۔ فاضل جج نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا شوہر سے بیوی کی ملاقات سے ریاست کو کیا خطرہ ہے ۔ وکیل پنجاب حکومت نے جواب دیا وہ باقاعدہ کوئی درخواست تو دیں نا ؟ انہوں نے اپلائی ہی نہیں کیا اور نہ ہی کوئی رشتہ داروں کی فہرست دی ہے ۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے کہادرخواست گزار پرویز الہٰی کی اہلیہ ہیں۔ان کا تو خیال کریں،  عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے منگل کوجواب طلب کرلیا۔عدالت نےپنجاب حکومت سے کمنٹس بھی طلب کر لئے ۔