ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملزم نے گھر کی دیوار پھلانگ کر 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

 ملزم نے گھر کی دیوار پھلانگ کر 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
کیپشن: Rape Case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ایک اوربچی ہوس کا شکار بن گئی، درندہ صفت ملزم نے گھر کی دیوار پھلانگ کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں اوباش نوجوان نے گھر میں گھس کر 12 سالہ بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کے والدین خریداری کیلئے بازار گئے تھے ۔اوباش نوجوان موقع پا کر گھر کی بیرونی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا۔

 بچی کی چیخ و پکار سن کر مقامی افراد موقع پر جمع ہو گئےاوباش نوجوان بچی کو تشویش ناک حالت میں چھوڑ کر موقع پر سے فرار ہو گیا بعدازاں نارووال پولیس نے اوباش نوجوان مدثر علی کوگرفتارکر لیا۔سٹی پولیس نے محنت کش محمد احمد کی درخواست پر اوباش مدثر علی کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer