(درنایاب)حکومت پنجاب کا کارنامہ سامنے آگیا، ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پراجیکٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں لاہوریوں کو نظر انداز کردیا، لاہور کے زمینی حقائق نے ناواقف کراچی کے ممبران شامل کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار نے شہر لاہور میں نیا شہر بسانے کے پراجیکٹ میں لاہور کےسٹیک ہولڈرز کو نظر انداز کردیا ہے۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ میں کراچی کے ممبرز نامزد کردئے ہیں۔عقیل ڈھیڈی اور عارف حبیب کا کراچی سے تعلق ہے ۔ لاہور سے صرف گارڈ گروپ کے چئیرمین افتخار علی ملک کو شامل کیا گیا ہے۔
لاہور کے بڑے نام راوی پراجیکٹ میں نظر انداز کردئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ راوی منصوبے میں شامل کراچی کے ممبرز لاہور کے زمینی حقائق سے ناواقف ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ اور سیکرٹری لاء نےملاقات،ملاقات میں وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے پنجاب میں قانون سازی کےحوالے سے بریفنگ دی، وزیر اعظم نے پنجاب میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے موثر قانون سازی کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہناتھا کہ وزیراعظم اپنے ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران وزیر اعلی پنجاب کی ون ٹو ون ملاقات کرینگے،ملاقات میں پنجاب کابینہ کی کارکردگی اور مختلف امور پر گفتگو ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب طلبی سے متعلق بھی بات ہو گی،علاوہ ازیں وزیراعظم صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس کی صدارت بھی کرینگے، اجلاس میں نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ اور تعمیراتی انڈسٹری سے متعلق امور زیر غور آئیں گے،وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران صوبہ پنجاب کےتعلیمی نظام میں اصلاحات اور نئے اقدامات پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پنجاب کے سول سرونٹس بشمول سیکریٹریز، کمشنرز اور پولیس افسران سے ویڈیو لنک خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم راوی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیراعظم روای کنارے نیا شہر بسانے کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔