ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے سٹی کےترقیاتی فنڈز نااہلیوں کی نذر

ایل ڈی اے سٹی کےترقیاتی فنڈز نااہلیوں کی نذر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( درنایاب ) ایک ارب 20 کروڑ کے خطیر فنڈز میں سے صرف پانچ کروڑ ہی خرچ کئے جاسکے، منصوبے کی تکمیل کیلئے سپریم کورٹ کی ڈیڈلائن کے چار ماہ گزرنے کے باوجود ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیزی نہ آسکی۔

سپریم کورٹ کےفیصلے بعد بھی ایل ڈی اے سٹی کا منصوبہ ایل ڈی اے انجنیئرنگ ونگ کے ہاتھوں غیر یقینی کا شکار ہے، ایک ارب 20 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز کے باوجود ترقیاتی کام ہوئے نہ پچھلی ادائیگیاں، ترقیاتی کاموں میں تیزی نہ لانے پر نیب کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ بریفنگ میں نیب حکام نے قائمقام چیف انجنئیر مظہر حسین خان کو تنبیہ بھی جاری کی تھی ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ منصوبے پر نیب نے کل بریفنگ کے لئے اسٹیک ہولڈرز کو طلب کررکھا ہے۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے سمیت ڈویلپرز پارٹنرز بھی شرکت کرینگے۔