ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے ارکان اسمبلی کے حلقوں کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا

حکومت نے ارکان اسمبلی کے حلقوں کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت نےحکومتی اور اتحادی قومی اراکین اسمبلی کے حلقوں کے لیے خزانے کا منہ کھول دیا، لاہور ڈویژن کے لئے 1 ارب 25 کروڑ روپے کی سپلمینٹری گرانٹ جاری کردی گئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کے حکومتی اور اتحادی قومی اراکین اسمبلی کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گول کے نام سے اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کا کہا گیا تھا، حکومت نے اب نئے مالی سال 20-2019 میں لاہور کے قومی اسمبلی کے اراکین کے حلقوں کے لیے80 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں، جس میں واٹر سپلائی، سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر نو کے منصوبے مکمل ہوں گے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر، وفاقی وزیر شفقت محمود، ملک کرامت علی کھوکھر کے حلقوں کے لیے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے، جبکہ( ن) لیگ کے11 ایم این اے کو ایک پائی بھی جاری نہیں کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer