ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگرز کو نوٹس جاری

ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگرز کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نےسوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد مبین نے شہری علی عرفان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے۔  ٹک ٹاک ایپ سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر پروان چڑھ رہا ہے، ٹک ٹوک پر نوجوان اور کم عمر بچے شہرت کیلئے ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں، خطرناک ویڈیوز بنانے کے دوران متعدد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، لوگ چوری چھپے ویڈیوز بنا کر ٹک ٹوک پر آپ لوڈ کردیتے ہیں۔

چوری چھپے بنائی ویڈیوز کی وجہ سے متعدد لوگ خودکشیاں کرچکے ہیں، ترقی یافتہ ممالک میں کم عمر بچوں کے ایسی ایپلیکیشن کے استعمال پر پابندی ہے، ٹک ٹوک ایپلیکیشن کی وجہ سے لوگوں میں نفسیاتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں، عدالت پیمرا کو ٹی وی چینلز پر ٹک ٹوک ویڈیوز دکھانے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے،

عدالت حکومت کو ملک بھر میں ٹک ٹوک کے استعمال پر پابندی لگانے کا حکم دے، عدالت نے وکیل کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد پر وفاقی حکومت سمیت دیگرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے25  ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔

Shazia Bashir

Content Writer