پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کرول گھاٹی میں کارروائی،  کیچپ اور ساسز فیکٹری سیل کر دی گئی،کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کینٹین کو بھی غیر معیاری خوراک فروخت کرنے پرسربمہر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیم نے کرول گھاٹی کے علاقہ میں کارروائی کی۔عملے نے کیچپ اور ساسز بنانے والی فیکٹری کو سیل کر دیا۔فیکٹری میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ سے معروف برانڈز کی جعلی ساس تیار کی جا رہی تھی۔ٹیموں نے 1100کلو مختلف برانڈز کی کیچپ اورساسز، 55لیٹر سٹر س ایسڈ اور کیمیکل برآمد کر کے تلف کر دیا۔ساسز کی تیاری میں کیمیکل ڈرمز کا استعمال،غلط لیبلنگ اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔پاکستانیوں کوسعودی حکومت نے بے دخل کر دیا 

 اے ڈی جی آپریشن رافیعہ حیدر کے مطابق کارروائی ویجیلنس سیل کی ریکی کے بعد کی گئی۔ فوڈ ٹیموں نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے گھڑی واڈ کی کینٹین کو غیر معیاری خوراک فروخت کرنے پرسربمہر کر دیا۔ پراسیسنگ ایریا میں واش روم کی موجودگی،ناقص سٹوریج اور حشرات کی بھرمار پر کینٹین کو سیل کیا گیا۔رافیعہ حیدر کے مطابق حفظانِ صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر 411فوڈ پوائنٹس کو وارننگ دی گئی جبکہ 65کو جرمانے کیے گئے۔